پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا، اے ڈی سی آر

منگل 15 اپریل 2025 17:32

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق مظفرگڑھ ضلع بھر میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے، ضلع بھر میں محکمہ ریونیو نے متعلقہ محکموں کے تعاون سے سرکاری اراضی واہ گزار کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز موضع قطب امبرینڈ میں محکمہ آبپاشی اور ریونیو کے عملہ کے ساتھ مل کر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا اور 36 کنال اراضی واگزار کروا ئی گئی ہے جہاں گندم کی فصل کاشت کی گئی تھی گندم کو ضبط کر لی گئی جس کی تخمینہ لاگت 24 لاکھ روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی احکامات کی روشنی میں تجاوازت کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا اس سلسلے میں کسی قسم کی سفارش یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔