
مقدمے کے بغیرگرفتاری ہوسکتی ہے نہ عدالتی حکم کے بغیر حراست میں رکھا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ
منگل 15 اپریل 2025 17:34

(جاری ہے)
جسٹس جمال مندو خیل نے استفسار کیا کہ کیا پولیس میں آئی جی اپیل سنتا ہے، یا ایس پی کیس چلاتا ہی بھارت میں بھی آزادانہ فورم دستیاب ہے، ایف آئی آر کے بغیر نہ گرفتاری ہو سکتی ہے نہ ہی مجسٹریٹ کے آرڈر کے بغیر کسی کو حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ 9 مئی واقعات کے ملزمان پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوئے، فوج نے براہ راست کوئی ایف آئی آر درج نہیں کرائی، انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ذریعے سویلین کی حوالگی فوج کو دی گئی، حراست میں دینا درست تھا یا نہیں یہ الگ بحث ہے۔جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کے مستقبل کے لیے بہت گہرے اثرات ہونگے، ایف بی علی کیس پر آج بھی اتنی دہائیوں بعد بحث ہو رہی ہے۔ عدالت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کل بھی دلائل جاری رکھیں گے، عدالت نے خواجہ حارث کو کل تیس منٹ میں دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ خواجہ حارث کے بعد کل ہی اٹارنی جنرل کو بھی سنیں گے، خواجہ حارث نے موقف اپنایا کہ ججز کے سوالات زیادہ نہ ہوتے تو آج ہی مکمل کر لیتا۔جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کل کی ذمہ داری مجھ پر ڈال دیں، کسی کو سوال نہیں کرنے دوں گی، جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیئے میں یقین دلاتا ہوں اب کوئی سوال نہیں کروں گا، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا آپ نے فیصل صدیقی کو ایف بی علی کا نام لینے سے روکا تھا، اب ہر روز ایف بی علی کا نام لیا جاتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پی ٹی آئی رہنماوں کو سرکاری گاڑیاں اور دیگر تمام سرکاری مراعات واپس کرنے کا حکم
-
رات گئے ایک مرتبہ پھر زلزلے کے شدید جھٹکے
-
عید میلاد النبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان
-
بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا ایف سی ہیڈکوارٹرز بنوں پر حملہ، 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا
-
پارک ویو میں متاثرین سے گفتگو کے دوران کچھ لوگوں نے آ کر مجھے گالیاں نکالیں
-
کوئٹہ میں سردار اختر مینگل کے جلسے کے بعد زور دار دھماکہ
-
وزیراعلی پنجاب کا مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا نوٹس
-
خیبرپختونخواہ پولیس نے بنوں ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا
-
سندھ حکومت نے حاملہ خواتین کیلئے امداد 30 ہزار سے بڑھا کر 41ہزار کردی
-
ملک میں صدارتی نظام ہو تو بانی پی ٹی آئی کلین سویپ کرجائیں گے
-
معافی اسٹیبلشمنٹ مانگے جنہوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا اور جھوٹے پرچے دیئے
-
عمران خان نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ سنا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.