Live Updates

ایک بار پھر علیمہ خان ،سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا‘ مسرت جمشید چیمہ

ایسی کیا انفارمیشن ہے جو علیمہ خان کے ذریعے سے باہر آ سکتی ہے جسے حکومت روکنا چاہتی ہے‘ سینئر رہنما پی ٹی آئی

منگل 15 اپریل 2025 21:51

ایک بار پھر علیمہ خان ،سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ایک بار پھر علیمہ خان اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا،ایسی کیا انفارمیشن ہے جو علیمہ خان کے ذریعے سے باہر آ سکتی ہے اور حکومت اسے روکنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

ایکس پرجاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کو ان کی فیملی سے ملاقات کے بنیادی حق سے محروم رکھا گیا ہے،جو قید عمران خان کاٹ رہے ہیں ایسی سختی و صعوبتیں پاکستان کے کسی سیاست دان کے حصے میں نہیں آئی۔

انہوںنے کہا کہ مریم صفدر اور فریال تالپور کی گرفتاری پر تو اس ملک میں تقاریر کر کر کے اور میڈیا پر کہرام مچا دیا گیا تھا لیکن یہ کیسا جنگل کا قانون ہے کہ پہلے عمران خان کی تینوں بہنوں کو گرفتار کر کے ویرانے میں چھوڑ آئے اور آج بھی قریبی رشتہ داروں کو ملاقات کی اجازت نہیں،کیا وجہ ہے کہ علیمہ خان کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ،عوام اور عمران خان تک کن معلومات کی رسائی روکی جا رہی ہی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات