
بی یوجے کی کال پر بلوچستان بھر میں یوم سیاہ ، پیکا ایکٹ، صحافیوں کی گرفتاری اور مقدمات کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہرمظاہرہ
آزادی اظہار رائے یقینی بنانے اورپیکا ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ
منگل 15 اپریل 2025 23:04
(جاری ہے)
اس دوران احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ، کوئٹہ پریس کلب عرفان سعید ، صدر بی یو جے خلیل احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں آزادی صحافت کی راہ میں ایک منظم منصبوے کے تحت رکاوٹیں حائل کرکے صحافیوں کوفرائض کی آدائیگی سے روکا جا رہا ہے اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرنے والے متعدد صحافیوں کے خلاف پیکا جیسے کالیقانون کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں جو کہ نہ صرف انسانی حقوق بلکہ آزادی اظہار رائے جیسے بنیادی ائینی حق کی بھی خلاف ورزی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں نے نامساعد حالات کے باوجود ہمیشہ مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دیا ہے اور اپنے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے ۔ اس لیے اوچھے ہتھکنڈوں اور کالے قوانین کے نفاذ سے صحافی اپنے حقوق سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ روزنامہ آزادجموں وکشمیرکے خلاف درج ہونے والا بے بنیاد مقدمہ حقائق مسخ کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے اورادارے کی بندش کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف درج کیے گئے مقدمات ، انہیں ہراسان کرنے اور بلاوجہ گرفتاریوں سے متنازع پیکا ایکٹ کا حقیقی پہلو سامنے آگیا ہے اور صورتحال نے واضح کیا ہے کہ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے صحافیوں کی آواز دبانا چاہتی ہے تاکہ عوام تک حقائق نہ پہنچ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کی دعویدار حکومت نے پیکا جیسے کالے قانون کے زریعے دیگر مشکلات کے ساتھ ساتھ ملک کے اس اہم ستون کو معاشی بحران سے بھی دوچار کیا ہے یہی وجہ ہے کہ بلوچستان جیسے اہم ترین صوبے سے کئی اداروں کے بیوروو افسز بند اور میڈیا ورکرز کو بے روزگار کیا گیا ہے ۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ روزنامہ آزادجموں وکشمیر سمیت دیگر اداروں سے وابستہ صحافیوں کے خلاف درج مقدمات فی الفور واپس لے کر پیکا ایکٹ کو ختم کیا جائے تاکہ آزادی صحافت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوسکیں ۔مزید قومی خبریں
-
نوشہرہ مون سون کی حالیہ بارشوں سے دریائے کابل میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، ریڈ الرٹ جاری
-
دریائے سوات سے مٹی، بجری نکالنے ،کھدائی پر مکمل پابندی، تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
-
خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالی نقصانات کی رپورٹ جاری
-
صوبہ بھر میں بارش و آندھی سے 25 حادثات، 12 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
-
فیصلے سے مایوسی ہوئی، نشستیں مینڈیٹ چوروں کو دے دی گئیں، بیرسٹر گوہر
-
بھارتی کرپٹو پالیسی ناکام، پاکستانی حکمت عملی عالمی سطح پر کامیاب قرار
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے بارشوں کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
-
ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کا آغا مرتضی پویا کے انتقال پراظہارافسوس
-
کراچی ،افغان بستی میں گھر سے 17 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل
-
تاجر سے ایک کروڑ بھتہ مانگنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا مشن جاری، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا یوتھ لون پروگرام شروع کیا ہے۔رانا مشہود احمد خان
-
پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستانی موقف کی جیت ،فیصلے نے مودی کوآئینہ دکھا دیا ،سینیٹر شیری رحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.