ایف آئی اے اینٹی کرپشن کا میڈیکل سٹور پر چھاپا، غیرقانونی کرنسی ڈیلرزگرفتار

ملزمان کے قبضے سے 12ہزار امریکی ڈالر ،2موبائل فونز قبضے میں لیے گئے، ایف آئی اے

منگل 15 اپریل 2025 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے میڈیکل اسٹور پر چھاپا مار کر غیرقانونی کرنسی ڈیلرز کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے جمشید روڈ پر واقع میڈیکل اسٹورپر کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان رفیق اور عمر کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو غیرملکی کرنسی اور غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے حوالے سے ڈیجیٹل شواہد سے بھرے موبائل فون سمیت گرفتارکیا۔موقع پر پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے رضاکارانہ طور پر اعتراف کیا کہ وہ غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی فروخت میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سی12,000امریکی ڈالرزاور 2دو موبائل فونز تحویل میں لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :