
کینیڈین ایسوسی ایشن آف یونیورسٹی ٹیچرز کی اراکین کو امریکا کا غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت
بدھ 16 اپریل 2025 10:50
(جاری ہے)
تنظیم نے کہا ہے کہ ماہرین تعلیم کو غور کرنا چاہیے کہ سرحد پار کرتے وقت ان کے پاس اپنے الیکٹرانک آلات پر کیا معلومات دستیاب ہیں، یا کن (معلومات) کی ضرورت ہے اور حساس معلومات کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں۔
یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ رابنسن نے کہا کہ یہ 11 برسوں میں پہلی بار ہے کہ ان کے گروپ نے غیر ضروری امریکی سفر سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ امریکا میں داخل ہونے والے افراد کی سخت جانچ پڑتال کی گئی ہے اور ملک میں داخل ہونے والوں کی سیاسی سکریننگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گروپ نے یہ فیصلہ حالیہ ہفتوں میں قانونی مشاورت کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن انتباہ کو اس وقت تک برقرار رکھے گی جب تک سیاسی سکریننگ کا خاتمہ نہیں ہو جاتا اور الیکٹرانک آلات پر خفیہ معلومات کا زیادہ احترام نہیں کیا جاتا۔ کینیڈا کی حکومت نے حال ہی میں امریکی سفر سے متعلق اپنی ایڈوائزری کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے شہریوں کو تنبیہہ کی ہے کہ انہیں سرحدی محافظوں کی جانب سے جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور اگر داخلے سے انکار کیا گیا تو انہیں حراست میں لیے جانے کا امکان ہے۔ امریکا کی وفاقی ایجنسی یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال مارچ میں گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں کینیڈا سے امریکا جانے والے افراد میں تقریباً 32 فیصد یا 864,000 مسافروں کی کمی واقع ہوئی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
دنیا اسرائیل کو غزہ میں انسانی تباہی کے نئے ارتکاب سے روکے،ہائی کمشنر اقوام متحدہ
-
امریکی صدر نے کملا ہیرس کے شوہر کو ہولوکاسٹ بورڈ سے برطرف کر دیا
-
مودی نے فوج کو گرین سگنل دے دیا، بھارتی میڈیا کا دعوی
-
ترک دلہن نے 1 کروڑ 12 لاکھ مالیت کا سونا غزہ کیلئے عطیہ کردیا
-
امریکی بحریہ کا اربوں روپے مالیت کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر لاپتا
-
امریکی صدر کا فوجی اخراجات میں 12 فیصد اضافے کا اعلان
-
چین ڈیل کرنا چاہتا ہے، ہم ڈیل کرنے جارہے ہیں، ٹرمپ
-
مجھے پوپ بنایا جائے، امریکا کے صدر ٹرمپ کا ازراہ مذاق بیان
-
دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان
-
نیتن یاھو اور رونن بار کے درمیان تنائو، اسرائیل رونن بار کی برطرفی سے پیچھے ہٹ گیا
-
ہارورڈ یونیورسٹی قوانین میں تبدیلی کا معاملہ، ٹرمپ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کرا دیں
-
مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.