
کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر سپر سیڈرز کی فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں 15 مئی تک توسیع کردی گئی
بدھ 16 اپریل 2025 16:24
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت الاٹمنٹ لیٹر کے اجرا کے 10دن کے اندر اندر منظور شدہ فرموں،کمپنیوں کے پاس بکنگ کروانا ضروری ہے جبکہ بکنگ میں ناکامی کی صورت میں مالی امداد منسوخ تصور ہو گی اور منسوخ شدہ مالی امدادکوکسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح یہ مالی امداد ویٹنگ لسٹ میں موجود اگلے اہل درخواست گزار کوفراہم کر دی جائے گی اوردرخواست گزار الاٹمنٹ کمیٹی کے فیصلے کا پابند ہو گا اور الاٹمنٹ کمیٹی کا فیصلہ کسی بھی صورت میں عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں درخواست فارم محکمہ زراعت کی آفیشل ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں اور درخواست فارم متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر(زرعی انجینئرنگ) یا ایگری کلچر آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفاتر سے بھی حاصل کر کے مکمل درخواست فارم انہی متعلقہ دفاتر میں مقررہ تاریخ تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ درخواست فارم، شناختی کارڈ کی مصدقہ فوٹو کاپی،ٹریکٹر کی ملکیت کے مستند ثبوت کے ساتھ مکمل تصورہو گی۔ علاوہ ازیں مذکورہ پروگرام کے حوالے سے مزید رہنمائی کیلئے ایگری کلچر ہیلپ لائن0800-17000 پر پیر سے ہفتہ صبح8بجے سے رات 8بجے تک کال کی جاسکتی ہے۔مزید زراعت کی خبریں
-
وزیر اعلیٰ پنجاب گندم سپورٹ پروگرام کے تحت صوبہ بھر کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز کی مفت فراہمی کا عمل جاری ہے،سید عاشق حسین کرمانی
-
مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات میں اپریل کے دوران 11.57 فیصد اضافہ ہوا
-
انٹر نیشنل بکرا بچھڑا و اونٹ میلہ، لاہور کے 257کلوگرام وزنی بکرے کی پہلی پوزیشن
-
3 لاکھ روپے فی کلو فروخت ہونے والے آم کی کراچی میں بھی پیداوار شروع
-
کس طرح فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دیہی پنجاب کے پھلوں کے کاشتکاروں کو تباہ کر رہی ہے
-
ایس ایم تنویر سرپرست اعلی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں پری بجٹ میٹنگ آف سٹینڈنگ کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی) کا اجلاس
-
دھان کے کاشتکار چاول کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں ،ڈائریکٹر زراعت
-
پاکستان میں آم کی کاشت کا رقبہ 159000 ہیکٹر، پیداوار 1844000 ٹن سے تجاوز کرگئی
-
پنجاب آم کی مجموعی قومی پیداوار میں 70فیصد ، سندھ 29اور خیبر پختونخوا ایک فیصد شراکت دار ہے،وحید احمد
-
کھاد کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.13 فیصد اضافہ
-
کھاد کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.13 فیصد اضافہ
-
وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ اسکیم کے دوسرے مرحلے کی رجسٹریشن کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.