خلیل الرحمن قمرکا تاوان کی رقم کے حصول کے لئے عدالت سے رجوع

بدھ 16 اپریل 2025 17:37

خلیل الرحمن قمرکا تاوان کی رقم کے حصول کے لئے عدالت سے رجوع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر نے اپنے مقدمہ میں تاوان کی2 لاکھ 67 ہزار روپے رقم کے حصول کےلئے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور سے رجوع کر لیا۔

(جاری ہے)

خلیل الرحمن قمر نے ایڈووکیٹ مدثر چوہدری کی وساطت سے درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سندر پولیس نے خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس میں ملزمان سے2 لاکھ67 ہزار روپے رقم برآمد کی تھی، مذکورہ رقم تاحال پولیس سٹیشن میں موجود ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس کو 2 لاکھ67 ہزار روپے کی سپرداری کا حکم دے۔