چیئرمین ضلع کونسل حب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کونسلر کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات،مختلف تجاویز پر غورکیا گیا

بدھ 16 اپریل 2025 17:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) چیئرمین ضلع کونسل حب جاوید جمالی سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کونسلرعثمان کوہ بلوچ کی سربراہی میں نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی حب کے سیکرٹری اطلاعات صالح جنتک کونسلر بشیر جمالی اورعلاقائی عمائدین بھی موجوتھے۔ ملاقات میں ضلع حب کےترقیاتی اموراورعوام کو درپیش مسائل کے حل کےلئے مختلف تجاویز پر غورکیا گیا ۔

چیئرمین ضلع کونسل جاوید جمالی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت ضلع حب کے عوام اورصوبائی وزیر محسن حب میرعلی حسن زہری نے جو ذمہ داری دی ہے ضلع کونسل چیئرمین کی حیثیت سے ضلع بھر کے عوام کی خدمت کیلئے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے ضلع حب کے عوام کی احساس محرومی کے ازالے کیلئے بےمثال ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے، اجتماعی مفادات کے ان ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام کا آغازہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل عبدالرحمان رند بھی موحود تھے۔ ضلع کونسل چیئرمین سے جام گروپ ساکران کے رہنما عبدالمالک موندرہ کی قیادت میں نومنتخب کونسلران حمیدہ اورعبدالباسط موندرہ نے بھی ملاقات کی ۔ضلع کونسل چیئرمین نے کونسلران کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ اتحادی کونسلران کی مشاورت سے ترقیاتی کاموں پرعملدرآمد کیا جائے گا، ساکران کے نومنتخب کونسلران حمیدہ اورعبدالباسط نے ساکران روڈ کی تعمیراتی منصوبے پر عملدرآمد کرنے پیپلز پارٹی ایم پی اے صوبائی وزیر محسن حب میر علی حسن زہری اورضلع کونسل جاوید جمالی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ساکران روڈ کی تعمیر کا وعدہ وفاکرنے پر ساکران کے عوام میر علی حسن زہری کے شکرگزار ہیں اور امید کرتے ہیں محکمہ مواصلات وتعمیرات کے باصلاحیت افسران رواں سال جون تک منصوبے کی کامیابی سے تکمیل ممکن بنائیں گے۔

ضلع کونسل چیئرمین نے ساکران کے وفد کو یقین دہانی کرائی کی صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کی کوششوں سے 55کروڑ روپے کی لاگت سے منظورشدہ ساکران روڈ منصوبہ جلد مکمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :