بار ایسوسی ایشن کا رسالپور میں مردان کے ایڈمن سینٹر سول جج حیات خان اور وکیل خالد خان ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے کے خلاف عدالتی بائیکاٹ

بدھ 16 اپریل 2025 18:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بدھ کے روز مکمل عدالتی بائیکاٹ کے اعلان کے بعد وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ،اس بائیکاٹ کا اعلان بار ایسوسی ایشن نے رسالپور میں مردان کے ایڈمن سینٹر سول جج حیات خان اور وکیل خالد خان ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے کے خلاف کیا۔

(جاری ہے)

اس واقعے کی پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور آئی جی خیبرپختونخوا سے اس اندوہناک واقعے میں ملوث کرداروں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

عدالتی بائیکاٹ کا اعلان ایسوسی ایشن کے قائمقام سیکرٹری جنرل اعجاز علی شاہ ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا، اس میں آئی جی پولیس سے وکلاء اور عدلیہ کی سیکورٹی یقینی بنانے اور وفاقی اور صوبائی حکومت سے آئے روز ایسے واقعات کے تدارک کا مطالبہ بھی کیا گیا۔