فیروزخان اسپتال میں داخل ہوگئے، مداح تشویش میں مبتلا

بدھ 16 اپریل 2025 18:31

فیروزخان اسپتال میں داخل ہوگئے، مداح تشویش میں مبتلا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء) پاکستان شوبز کے اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو یہ اطلاع دی ہے کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں۔فیروز خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر اسٹوری کے ذریعے یہ بتایا کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے اسٹوری میں لکھا hospitalized تاہم مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں نہ ہی اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ بتائی۔تاہم انسٹاگرام پر ایک پیج پر یہ بتایا جارہا ہے کہ اداکار صحت کی خرابی کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔فیروز خان کے مداح تشویش میں مبتلا ہیں اور اداکار کیلئے صحتیابی کی دعا کر رہے ہیں۔