فیصل آباد،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بھانجاںکی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے آنیوالے ماموں بھی حادثہ کا شکار ہو کر چل بسا

بدھ 16 اپریل 2025 18:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء)ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بھانجاں کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے آنیوالے ماموں بھی حادثہ کا شکار ہو کر چل بسا، نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، ماموں‘ بھانجے کے جاں بحق ہونے پر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق جڑانوالہ کے نواح 565 گ ب کا رہائشی 20سالہ ذیشان اپنی ہمشیرہ اور اس کے دو بچوں کو لیکر آ رہا تھا کہ لاہور روڈ پر مخالف سمت سے آنیوالی تیز رفتار موٹرسائیکل سے ٹکرا کر 20سالہ ذیشان زندگی کی بازی ہار گیا، جبکہ اسکی ہمشیرہ اور اس کے دو بچے بری طرح زخمی ہو گئے تھے۔

بھانجے ذیشان کی موت کی خبر سن کر اس کا 55سالہ نیامت علی لاہور سے نمازجنازہ کیلئے آ رہا تھا کہ بس سے اتر کر رکشہ میں سوار ہو کر گائوں آ رہا تھا کہ مین روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔