کورین مونگس تھائی لینڈ اور ملائیشیا کے بدھسٹ کے وفود کی یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل خانپور آثار قدیمہ کا دورہ

بدھ 16 اپریل 2025 21:31

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) کورین مونگس تھائی لینڈ اور ملائیشیا کے بدھسٹ کے وفود کی یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل خانپور آثار قدیمہ سائیڈ جولیاں اسٹوپہ کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ آرکیالوجی ہزارہ ڈویژن کے ریجنل آفیسر سید نیاز علی باچا اور سائیڈ انچارج راجہ عدنان مسلم نے وفود کا استقبال کیا اور وفود کو خانپور آثار قدیمہ سائیڈ جولیاں اسٹوپہ کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔

وفود کے ارکان نے اسٹوپہ پر اپنی مذہبی رسومات ادا کر کے خوشی کااظہار کیا، کورین مونگس تھائی لینڈ اور ملائیشیا کے بدھسٹ کے وفود نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے یہاں پر تمام مذاہب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے وفود نے محکمہ آرکیالوجی کی طرف خانپور میں آثار قدیمہ کی سائیڈ کی بہترین دیکھ بھال کرنے اور مذہبی سیاحت کو فروغ دینے پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ \378