سوشل میڈیا پر خوبصورتی سے متعلق وائرل ٹپس میں سے اکثر جھوٹ پر مبنی ہیں،شائستہ لودھی

بدھ 16 اپریل 2025 22:54

سوشل میڈیا پر خوبصورتی سے متعلق وائرل ٹپس میں سے اکثر جھوٹ پر مبنی ہیں،شائستہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے چہرے کی خوبصورتی بڑھانے سے متعلق آزمودہ بیوٹی ٹپس شیئر کردیں۔ پوڈ کاسٹ انٹرویو میں شائستہ لودھی نے ساتھی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر کے سوال پر بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر خوبصورتی سے متعلق وائرل ٹپس میں سے اکثر جھوٹ پر مبنی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پانی زیادہ پینے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ 3 چار لیٹر پی جائیں، ہائیڈریشن ضروری ہے مگر 1 سے دو لیٹر پانی بھی کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو اپنی جِلد خوبصورت بنانے کے لیے چاہیے کہ وہ موسچرائزر کا استعمال لازمی کریں۔شائستہ لودھی کے مطابق ہائیلورونک ایسڈ، سن بلاک، موسچرائزر، نیاسائنامائیڈ اور فیس واش لازمی استعمال کریں، یہ اسکن کی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

ریٹینول سیرم سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ریٹینول ہر جلد اور ہر شخص کے لیے ضروری نہیں ہے، یہ سیرم جلد کو خشک کر دیتا ہے۔تیل کے اسکن پر استعمال سے متعلق سوال کے جواب میں پیشہ ورانہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے کہا کہ کوئی بھی تیل انسانی اسکن میں جذب نہیں ہوتا سوائے ناریل کے تیل کے۔انہوں نے کہا کہ ناریل کا تیل اسکن پر لگایا جا سکتا ہے، باقی چیزوں کا تیل اسکن پر صارف مساج یا کلینزنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے مگر اس کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا۔