اربازخان واہلیہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، قیاس آرائیوں نے زورپکڑلیا

بدھ 16 اپریل 2025 22:57

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)بالی ووڈ کے معروف اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ و میک اپ آرٹسٹ شوری خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد سے متعلق قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میک اپ آرٹسٹ شوری خان کے امید سے ہونے کی افواہیں زیرِ گردش ہیں، کہ یہ جوڑا اپنے پہلے بچے کو جلد خوش آمدید کہنے والا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان افواہوں نے اس وقت زور پکڑ لیا جب اس جوڑے کو پاپارازی فوٹو گرافرز و کیمرہ مین نے میٹرنٹی کلینک سے نکلتے ہوئے دیکھا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں شوری خان کو ارباز خان کا ہاتھ تھامے اور سرخ فائل پکڑے میٹرنٹی کلینک سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو دیکھنے پر ایسا لگتا ہے کہ جب اس جوڑے کو احساس ہوا کہ کوئی انہیں ریکارڈ کر رہا ہے تو شوری نے ارباز کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی۔دور سے ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ تھوڑی تھکی ہوئی لگ رہی تھیں جبکہ اداکار ان کا خیال رکھتے دکھائی دیئے۔