سیف پر حملہ بہت افسوسناک تھا شکر گزار ہیں کچھ بہت برا نہیں ہوا، سوہا علی خان

بدھ 16 اپریل 2025 22:54

سیف پر حملہ بہت افسوسناک تھا شکر گزار ہیں کچھ بہت برا نہیں ہوا، سوہا ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء) سوہا علی خان نے اپنے بھائی سیف علی خان پر حملہ افسوسناک قرار دے دیا۔سوہا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھائی سیف علی خان پر حملہ بہت افسوسناک تھا اور اس سے بھی افسوسناک بات یہ تھی کہ یہ پرتشدد ہو گیا، لیکن ہم اب اس بات پر توجہ دے رہے ہیں اللہ کا شکر ہے کہ سیف کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، وہ مکمل صحت یاب ہو چکے اور ہم خود کو خوش قسمت محسوس کرتے ہیں، اگر یہ صرف ایک ملی میٹر اِدھر ادھر ہو جاتا تو معاملہ خطرناک ہو سکتا تھا۔

(جاری ہے)

سیف علی خان اب اپنی نئی فلم جیول تھیف کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں، جو 25 اپریل 2025 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہو گی۔

متعلقہ عنوان :