کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کا تاریخی اضافہ ہوگیا

فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 48 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، دو روز میں فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار 200 روپے بڑھ گئی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 16 اپریل 2025 20:02

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کا تاریخی ..
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 16 اپریل 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

گزشتہ دو روز میں فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار 200 روپے بڑھ گئی ہے۔ آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کا تاریخی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 48 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 373 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

نئی قیمت 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 
دوسری جانب معاشی استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کی کاوشیں، ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی کے باعث غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ، 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، توانائی، زراعت و ٹیکنالوجی سمیت دیگر ترجیحی شعبوں میں کاروباری سودے، سرمایہ کاری کے رجحان میں نمایاں فروغ کیا گیا۔

معاشی استحکام کے لیے دفاع، آئی ٹی و توانائی سمیت مختلف ترجیحی شعبوں میں تیز رفتار منظوریوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے ، ایس آئی ایف سی کا "سنگل ونڈو" ماڈل، منصوبہ جاتی سرمایہ کاری اور بین الوزارتی روابط میں نمایاں بھی بہتری آئی ہے ، ایس آئی ایف سی کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں اہم کمپنیوں کے انضمام کی بدولت 148 ملین ڈالر کا حصول خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔