ملیر جیل میں خودکشی کرنے والے ماہی گیر کی لاش واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے

بھارتی ماہی گیر گزشتہ 4سال سے ملیر جیل میں تھا، 15اپریل کو جناح ہسپتال کراچی میں پوسٹ مارٹم کیا گیا‘ حکام

بدھ 16 اپریل 2025 20:25

لاہورت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء) ملیر جیل کراچی میں خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بھارتی ماہی گیر کی لاش لاہور کے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردی گئی، ماہی گیر کی لاش ایدھی فائونڈیشن کے ذریعے کراچی سے واہگہ بارڈر پہنچائی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے 48سالہ ماہی گیر گیراو گزشتہ 4سال سے کراچی کی ملیر جیل میں قید تھا، جنہیں سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

ایدھی فائونڈیشن کے مطابق بھارتی ماہی گیر نے ملیر جیل میں خودکشی کرلی تھی اور 15اپریل کو کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی)میں اس کا پوسٹ مارٹم کرکے لاش ایدھی فائونڈیشن کے حوالے کی گئی تھی۔متوفی کی لاش کراچی سے بذریعہ ہوائی جہاز لاہور پہنچائی گئی اور پھر ائیرپورٹ سے ایدھی فانڈیشن کی ایمبولیس میں واہگہ بارڈر پہنچائی گئی جہاں میت بھارتی حکام کے حوالے کی گئی۔