جیکب آباد میں مسلح افراد نے پولیس پکٹ کے سامنے ایک شخص کو قتل کردیا

بدھ 16 اپریل 2025 20:40

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)جیکب آباد میں مسلح افراد نے پولیس پکٹ کے سامنے ایک شخص کو قتل کردیا- تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب داو جہانپور پولیس پکٹ کے سامنے کار سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص راجہ جکھرانی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، اطلاعات کے مطابق کار سوار مسلح افراد کی فائرنگ کے وقت پکٹ پر موجود پولیس اہلکار چھپ گئے تھے، قتل ہونے والے شخص کی لاش ضروری کاروائی کے لیے اسپتال منتقل کی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی، قتل کی وجہ تاہم معلوم نہیں ہوسکی اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :