
وفاقی وزیر آئی ٹی نے صوابی سمارٹ ویلج کا باضابطہ ورچوئل افتتاح کر دیا
بدھ 16 اپریل 2025 21:40
(جاری ہے)
صوابی سمارٹ ویلج دیہی علاقوں خاص طور پر خواتین اور کسانوں کی ڈیجیٹل ترقی کے لئے ایک نمونہ کے طور پر کام کرے گا ۔
اس منصوبے کے تحت جامع ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت فراہم کی جائے گی جن میں بنیادی ڈیجیٹل تعلیم، آن لائن مارکیٹنگ، ای-کامرس، ڈیجیٹل مالی شمولیت اور ڈیجیٹل زراعت شامل ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ صوابی سمارٹ ویلج منصوبہ ہماری ڈیجیٹل پاکستان کی جانب پیش قدمی میں ایک اہم سنگ میل ہے، یہ منصوبہ ہمارے اس عزم کو واضح کرتا ہے کہ ہم ڈیجیٹل خلا کو کم کریں گے اور کوئی بھی کمیونٹی پیچھے نہیں رہے گی۔انہوں نے آئی ٹی یو اور ہواوے کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مدد سے پاکستان کا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مضبوط ہوا ہے اور مختلف شعبوں میں جدت کو فروغ ملا ہے۔ وفاقی وزیر نے ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی اور ٹیکنالوجی پارکس کے قیام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب ٹیکنالوجی ہر شعبے میں استعمال ہو رہی ہے جو جدید طرز حکمرانی اور ترقی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح یہ ہے کہ تعلیم اور صحت کی سہولیات دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک پہنچائی جائیں تاکہ ہر شہری ڈیجیٹل دور کے فوائد سے مستفید ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوابی ویلج تعلیم، صحت اور فنی تربیت کی فراہمی سے ترقی کا ماڈل بنے گا۔ ڈیجیٹل تبدیلی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کا ڈیجیٹل شناخت رکھنا نہایت اہم ہے۔ انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ قومی ترقی کے لئے یجیٹل شمولیت ضروری ہے تاکہ ہر شہری ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکے۔آئی ٹی یو ٹیلی کمیونیکیشن ڈویلپمنٹ بیورو کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کوسمس لاکیسن زوازاوا نے کہا کہ صوابی سمارٹ ویلج کا آغاز اس بات کی واضح مثال ہے کہ ڈیجیٹل جدت کس طرح زندگیوں اور کمیونٹیز کو بدل سکتی ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہم اس منصوبے کا حصہ ہیں جو ہمارے اس مشن سے ہم آہنگ ہے کہ ہر انسان کو ڈیجیٹل مواقع تک رسائی دی جائے، ہم پاکستان اور ہواوے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے منتظر ہیں تاکہ پائیدار ترقی اور ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔ہواوے پاکستان کے ڈپٹی سی ای او احمد بلال مسعود نے کہا کہ ہواوے اس انقلابی منصوبے کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتا ہے، ہماری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے مواقع پیدا کئے جائیں اور زندگیوں کو بہتر بنایا جائے۔ صوابی سمارٹ ویلج منصوبہ ہمارے اس عزم کا مظہر ہے کہ ہم ڈیجیٹل خلا کو کم کریں اور کمیونٹیز کو بااختیار بنائیں،ہم وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، آئی ٹی یو اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر ملک بھر میں جدت اور شمولیت کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی کامیابی میں شراکت داروں جیسا کہ ٹیلی ایجوکیشن، صحت کہانی اور بیداری نے اہم کردار ادا کیا،ٹیلی ایجوکیشن نے دیہی آبادی کے لئے ڈیجیٹل تعلیمی حل فراہم کئے، صحت کہانی نے ٹیلی ہیلتھ سروسز کے ذریعے پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کو قابلِ رسائی بنایا جبکہ بیداری نے سمارٹ ویلج سینٹر کے انتظام کے ذریعے کمیونٹی کی شمولیت اور بااختیار بنانے کو یقینی بنایا تاکہ منصوبہ مقامی ضروریات اور خواہشات کے مطابق ہو۔ سمارٹ ویلج پاکستان منصوبہ ملک بھر میں تبدیلی لانے کے لئے ایک نئی مثال قائم کرتا ہے،نئے حل، تعاون اور ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کے ذریعے یہ منصوبہ دیہی کمیونٹیز کی زندگیوں میں پائیدار بہتری لانے کے لئے کوشاں ہے۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.