لورالائی میں انتظامیہ شہریوں کو بروقت پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں غفلت اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے ، مصطفی کمال کاکڑ

پبلک ہیلتھ محکمے میں کرپشن، غفلت اور نااہلی کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے ، ضلعی سیکرٹری پشتونخوا نیشنل پارٹی لورالائی

بدھ 16 اپریل 2025 21:55

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)پشتونخوا نیشنل پارٹی لورالائی کے ضلعی سیکرٹری مصطفی کمال کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لورالائی میں پبلک ہیلتھ محکمہ اور انتظامیہ شہریوں کو بروقت پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں غفلت اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اکثریتی محلوں اور گلیوں میں گزشتہ کئی سالوں سے پانی کی فراہمی کیلئے کسی قسم کی کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں، محکمے میں کروڑوں روپے کی ٹنڈر ہوئے ہیں لیکن گراونڈ پر کچھ نظر نہیں آتا ہے، کروڑوں روپے کرپشن اور لوٹ مار کے شکار ہوئے ہیں، نیب اور اینٹی کرپشن کو اپنے حصے کی کمیشن دی گئی ہیں، گرمیوں کے موسم میں پانی کی کمی اور قلت نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیئے ہیں، لہٰذا لورالائی میں پبلک ہیلتھ محکمے میں کرپشن، غفلت اور نااہلی کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے