لله*وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ کا سیکرٹری نوید احمد شیخ کے ہمراہ پاکستان بیت المال ہیڈکوارٹرز کا دورہ

بدھ 16 اپریل 2025 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء)وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ نے سیکرٹری نوید احمد شیخ اور دیگر افسران کے ہمراہ پاکستان بیت المال ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ایم ڈی بیت المال نے بتایا کہ پانچ برسوں میں 1.5 لاکھ مریضوں کو 15.4 ارب کی مالی امداد فراہم کی گئی۔تعلیم کے لیے 97 کروڑ کی اسکالرشپس، 32 ہزار سے زائد طلبہ مستفیدہوئے۔

پناہ گاہوں سے 97 لاکھ افراد نے فائدہ اٹھایا، 30 فوڈ وینز خوراک تقسیم کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ سویٹ ہومز اور پناہ گاہوں پر وزارت کی جانب سے ماہانہ سرپرائز وزٹس کیے جائیں گے۔و یمن ایمپاورمنٹ سینٹرز اور چائلڈ لیبر اسکولز کے کورسز کو جدید طرز پر مبنی کیا جائے۔ سماجی منصوبوں کا باقاعدہ آڈٹ اور اثراتی جائزہ لیا جائے اور ہر ماہ رپورٹ پیش کی جائے ط سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ سابق فاٹا و خیبرپختونخوا میں بچوں کے تحفظ کے مراکز کی توسیع کو یقینی بنایا جائے ۔وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق بیت المال کو مختص کیے گئے فنڈز کو صحت اور تعلیم کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے۔