فلم ’’ویلکم ‘‘کے اداکار مشتاق خان کا حیرت انگیز انکشاف

جمعرات 17 اپریل 2025 13:10

فلم ’’ویلکم ‘‘کے اداکار مشتاق خان کا حیرت انگیز انکشاف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)اداکار نے بتایا کہ انہیں اکشے کمار کے اسٹاف سے بھی کم معاوضہ ملا۔بالی وڈ کے سینئر اور مزاحیہ اداکار مشتاق خان، جو ہم ہیں راہی پیار کے،جوڑی نمبر 1، ویلکم اور متعدد کامیاب فلموں میں اپنے مزاحیہ کرداروں کے لیے جانے جاتے ہیں، نے حالیہ انٹرویو میں فلم انڈسٹری میں معاوضے کے غیر منصفانہ نظام پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ سپرہٹ فلم ویلکم کی شوٹنگ کے دوران انہیں اکشے کمار کے اسٹاف سے بھی کم معاوضہ دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہجب ہم معاہدہ سائن کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ شوٹنگ 20 یا 25 دن کی ہوگی، اور معاوضہ اسی بنیاد پر طے ہوتا ہے۔ لیکن بعد میں شوٹنگ کی مدت بڑھا دی جاتی ہے اور معاوضے میں کوئی اضافہ نہیں کیا جاتا۔

(جاری ہے)

مشتاق خان نے کہا کہ ان کا مکمل معاوضہ ایک لاکھ روپے تھا، چاہے شوٹنگ 20 دن کی ہو یا 35 دن کی، جبکہ اسٹاف کو فی دن کے حساب سے ادائیگی کی جاتی تھی۔

اداکار نے کہا کہ،اگر ہمیں بھی یومیہ بنیاد پر ادائیگی کی جاتی تو ہم کہیں زیادہ کما سکتے تھے، انہوں شکوہ کیا کہ جب انہوں نے اس بارے میں بات کی تو پروڈیوسر نے جواب دیا،شکر کرو کہ اتنی بڑی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔اگرچہ اس غیر منصفانہ سلوک پر وہ مایوس ہوئے، تاہم انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ فلم ویلکم میں ان کے کردار کو جو مقبولیت اور سوشل میڈیا پر میمز کی صورت میں شہرت ملی، اس سے انہیں خوشی ضرور ہوئی۔