کیتھرین ڈیلٹن کا پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

جمعرات 17 اپریل 2025 13:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)ملتان سلطانز کی فاسٹ بولنگ کوچ کیتھرین ڈیلٹن نے مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیتھرین ڈیلٹن نے کہا کہ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی پچ رنز کے حوالے سے مشہور ہے، ہم میچ سیقبل بارش کے باعث بولنگ کنڈیشنز کو استعمال کرنا چاہتے تھے، محمدرضوان نے پہلے میچ میں سنچری بنائی تھی، ان کا حوصلہ بلند ہے، کیتھرین ڈیلٹن نے کہاکہ میں کئی سالوں سے ملتان سلطانز کے ساتھ ہوں، مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ زبان کا مسئلہ نہیں، محمد حسنین باصلاحیت بالر ہیں، مستقبل میں اگر موقع ملا تو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہوں گی۔