Live Updates

تمام لیگز اپنی اپنی انفرادی حیثیت میں پروفیشنل ہیں‘ کرس جارڈن

پاکستان سپر لیگ میں کھانا ذائقہ دار اور ثقافت مختلف ہے، تماشائی بھی اچھی تعداد میں آتے ہیں‘گفتگو

جمعرات 17 اپریل 2025 13:46

تمام لیگز اپنی اپنی انفرادی حیثیت میں پروفیشنل ہیں‘ کرس جارڈن
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء) ملتان سلطانز کے کھلاڑی کرس جارڈن نے کہا ہے کہ تمام ٹی 20 لیگز اپنی اپنی انفرادی حیثیت میں پروفیشنل لیگز ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرس جارڈن نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کھانا ذائقہ دار اور ثقافت مختلف ہے، پاکستان سپر لیگ میں تماشائی بھی اچھی تعداد میں آتے ہیں۔کراچی کے خلاف ملتان سلطانز کے میچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کرس جارڈن کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے خلاف میچ سنسنی خیز تھا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملتان سلطانز کی باؤلنگ پر کوئی سوال نہیں، ٹیم بہت مطمئن ہے، بطور غیرملکی کھلاڑی لوکل کھلاڑیوں کو سکھاتے رہتے ہیں، امید ہے آنے والے میچز میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات