امریکی محکمہ خارجہ نے نیٹو کی فنڈنگ روکنے کی رپورٹس کو مسترد کر دیا

جمعرات 17 اپریل 2025 13:34

امریکی محکمہ خارجہ نے نیٹو کی فنڈنگ روکنے کی رپورٹس کو مسترد کر دیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)امریکی محکمہ خارجہ نے ان رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نیٹو کی فنڈنگ کو روکنے پر غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان ٹمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ نیٹو کو برے کرداروں کوروکنے کی غرض سے تشکیل دیا گیا تھا ، امریکی وزیر خارجہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں نیٹو کے ساتھ اپنی مکمل وابستگی کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے نیٹو کی فنڈنگ روکنے کی خبروں کو لوگوں کو خوفزدہ اور پریشان کرنے کی کوشش قرار دیا ۔