سعودی عرب، شاہ سلمان مرکز کی غزہ متاثرین کے لیے طبی امداد

جمعرات 17 اپریل 2025 13:34

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)سعودی عرب کے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے غزہ کے جنوبی مرکز میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین اونروا کو ہنگامی ضرورت کے لیے درکار طبی اشیا فراہم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق انسانی امداد کے لیے قائم شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے غزہ پٹی کے ہسپتالوں اور طبی مراکز کو درکار بنیادی طبی اشیا و ادویات مستقل بنیادوں پر فراہم کی جاتی ہیں۔مرکز کی جانب سے طبی اشیا اور ادویات کے علاوہ دیگر ضروری اشیا کی ترسیل کا بھی خصوصی انتظام کیا جاتا ہے جو غزہ متاثرین میں تقسیم کی جاتی ہیں۔