نارتھ کراچی میں مشتعل افراد کا غیرملکی ریسٹورنٹ پر پتھراو، پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا

جمعرات 17 اپریل 2025 14:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں قائم غیر ملکی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد نے دھاوا بول کر پتھرائو کیا، پولیس نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرسید پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس حکام نے بتایا کہ مشتعل افراد کی تعداد 30 کے قریب تھی اور ان کی جانب سے ریسٹورنٹ پر پتھرا کیا گیا۔ پولیس نے زیر حراست افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے مزید نفری کو تعینات کر کے گشت میں بھی اضافہ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :