Live Updates

پاکستان سپرلیگ ،کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کل کراچی میں کھیلا جائے گا

جمعرات 17 اپریل 2025 15:13

پاکستان سپرلیگ ،کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان  میچ کل ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے سلسلے میں آٹھواں میچ (کل) بروز جمعہ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ میچ رات 8 بجے شروع ہو گا۔ کراچی کنگز کو سابق آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر لیڈ کر رہے ہیں اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں حسن علی، شان مسعود، ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، ایڈم ملن شامل ہیں۔

کنگز نے اب تک دو میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سعود شکیل لیڈ کریں گے۔ اس ٹیم کے نمایاں کھلاڑیوں میں رائیلی روسو، شعیب ملک، محمد عامر، کوسال مینڈس، فن ایلن اور عقیل حسین شامل ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دو میچ کھیلے ، ایک جیتا اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ایس ایل کے اس اہم مقابلے میں دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش کریں گی۔ شائقین کرکٹ کراچی کے تاریخی اسٹیڈیم میں ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔ میچ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔\932

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات