کمشنر پونچھ ، ڈی آئی ڈی پونچھ ریجن، ڈپٹی کمشنر حویلیاورایس ایس پی حویلی کا یونین کونسل بھیڈی کا تفصیلی دورہ

جمعرات 17 اپریل 2025 15:34

بھیڈی حویلی کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)بھیڈی ریسٹ ہاوس میں ڈویژنل اور ضلعء آفسران کے اعلی سطحء اجلا کی صدارت کی اس اجلاس میں ڈی آئی جی پونچھ ریجن سردار ظہیر احمد ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران,ایس پی حویلی عطا الرحمان ،چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی شاہرات سید امجد حسین شاہ،ناظم جنگلات پونچھ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر سرفراز احمد شاد،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فاریسٹ نصیر مغل، ڈی ای او مردانہ زنانہ،اے ڈی ٹورازم،اے ڈی سول ڈیفنس کے علاؤہ مختلف، محکموں کے آفیسران، میڈیا نمائندگان،عوام علاقہ بھیڈی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران شاہین نے بھیڈی کے جملہ امور اور مسائل پر بریفننگ دی اور ضلع ہذا میں سیکورٹی اور امن و امان مختلف محکمہ جات کے حوالے سے درپیش مسائل چیلنجیز اور اہلیان بھیڈی کے مطالبات کی روشنی میں مسائل کے حل کے لیے گئے اقدامات اور مستقبل کے حوالے سے کی گئی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا،اپنی بریفننگ میں ڈپٹی کمشنر کے حویلی نے ٹورازم کے فروغ کے لیے ضلع ہذا کا تاریخی اور جغرافیائی پس منظر پیش کرتے ہوئے مشہور سیاحتی مقامات نیلفری،متھا ٹیکہ، ہلاں، مالا ڈوری، حاجی پیر، بیڈوری مانجھی شہید، شیروہ ڈھارہ،جیسے مقامات کی اہمیت پر روشنی ڈالی،اور ٹورازم کے فروغ کے لیے روڈز نیٹ ورک کی بحالی کے لیے جامعہ خاکہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں موجود مختلف محکمہ جات کے سربراہان نے اپنے محکمہ جات کے حوالے سے مکمل بریفننگ دی اور یونین کونسل بھیڈی کے لوگوں کو درپیش مسائل سے کمشنر پونچھ ڈویثرن کو آگاہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر پونچھ ڈویثرن مسعود الرحمن کا کہنا تھا کہ یونین کونسل بھیڈی دور افتادہ علاقہ ہے یہاں بے شمار مسائل ہیں جن کو حل کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یونین کونسل بھیڈی کے لیے ہر ماہ میں دس دن کے لیے ایکسٹر اسسٹنٹ کمشنر کو بھیڈی مین مامور کیا جاتا ہے جو لوگوں کیڈومیسائل اور باشندہ ریاست سرٹیفیکٹس موقع پر تصدیق کریگا اور اور ڈی سی آفس سے جاری کروا کر لوگوں کے حوالیکریگا-اس موقع پر کمشنر پونچھ ڈویثرن نے محکمہ شاہرات کے چیف انجینئر اور ایکسین کو ہدایت فرمائی کہ یونین کونسل بھیڈی کو لنک کرنے والی جملہ روڈز کی مرمتی کے لیے سکیمیں مرتب کی جائیں اور اندر تین ایام کمشنر آفیس ارسال کی جائیں،اس موقع پر ایکسین برقیات کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کمشنر پونچھ ڈویثرن کا کہنا تھا بھیڈی ہائیڈرو پاور کی بجلی کی ترسیل صرف یونین کونسل بھیڈی تک سپلائی کی جائے اور نئے ایریا اس میں نہ شامل کیے جائیں یونین کونسل بھیڈی میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور بجلی کے بلات بذریعہ ڈاک خانہ وصول کیے جائیں بھیڈی میں ہی وصول کیے جائنگے تاکہ یہاں کے لوگوں کو دور سفر نہ کرنا پڑے،اس موقع پر کمشنر پونچھ ڈویثرن اور ڈپٹی کمشنر حویلی نے کمانڈر 6 ایکے بریگیڈ اور کمانڈنگ آفیسرز مجاہد بٹالین او 14 پنجاب اور پاک آرمی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طرح سے پاک آرمی میڈیکل ٹیمیں شدید برف باری اور سخت موسم میں یہاں کے لوگوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ روڈز کی بحالی میں اپنا کردار ادا کررہی ہیے اس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔