بانی پی ٹی آئی کی آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کی سماعت 23اپریل تک ملتوی

جمعرات 17 اپریل 2025 15:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی9 مئی کے جلا ئوگھیرا ئوکے الزام میں درج8مقدمات میں ضمانتوں کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث کارروائی 23اپریل تک ملتوی کردی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل مکمل کرلیے تھے۔ بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاس سمیت جلا گھیرا ئوکے8مقدمات میں ضمانتوں کے لیے رجوع کررکھا تھا۔ سپیشل پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایاکہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے لہذا ریکارڈ پیش کرنے کی مہلت دی جائے جس پر عدالت نے پراسکیوشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔