
قوم کا مستقبل قدرتی وسائل سے نہیں بلکہ علم پیدا کرنے کی صلاحیت سے متعین ہوگا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال
جمعرات 17 اپریل 2025 15:42

(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، ہماری قوم کا مستقبل قدرتی وسائل سے نہیں بلکہ علم پیدا کرنے کی صلاحیت سے متعین ہوگا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں اپنے سائنس ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے بنیادی ڈھانچے کو قومی ترقی کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے ، ہم یہاں ملک کو ٹیکنو اکانومی میں تبدیل کرنے کے لئے آئے ہیں، اسلام کے مطابق حصول علم ہمارا فرض ہے، قرآن ہمیں کائنات کو دریافت کرنے کی تلقین کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم سپین( الاندلس ) میں 70 پبلک لائبریریاں تھیں جہاں یورپ کو دنیا کا علم عربی میں متعارف کرایا گیا ، مسلم دنیا عالمی آبادی کی 25 فیصد نمائندگی کرتی ہے لیکن سائنسی ترقی میں مسلم ممالک کا 2 فیصد سے بھی کم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنا کھویا ہوا علمی ورثہ دوبارہ حاصل کرنا ہوگا، آج کی دوڑ میں قومیں تیل و گیس پر نہیں بلکہ ہنر اور ٹیکنالوجی کی بنا ء پر مقابلہ کر رہی ہیں، جنوبی کوریا، سنگاپور، اسرائیل سائنس ٹیکنالوجی اور اختراع میں سرمایہ کاری کے ذریعے اکنامک سپر پاور بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سائنسدان اور انجینئر ہمارے ترقی کے سفر میں مرکزی کردار کے حامل ہیں، دانش یونیورسٹی کا قیام پاکستان کی تکنیکی ترقی کی جستجو میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ احسن اقبال نے کہا کہ برآمدات پر مبنی معیشت اڑان پاکستان منصوبے کی نبض ہے، پاکستان کی برآمدات کو ٹیکسٹائل سے ٹیکنالوجی کی طرف منتقل کرنے کی ضرورت ہے، زراعت ٹیکنالوجی، صحت ٹیکنالوجی، تعلیم ٹیکنالوجی جیسے جدید شعبے ہی ترقی کی کنجی ہیں ، کل ہی 300 زرعی سائنسدانوں کا ایک گروپ چین میں ٹریننگ کے لئے پاکستان سے روانہ ہوا، یہ لوگ گرین انقلاب 3.0 کے اثرات سے نمٹنے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوں گے، زرعی سائنسدانوں کے اس گروپ میں 50 فیصد خواتین تھیں، خواتین کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے۔
مزید اہم خبریں
-
چین نے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالرز کا قرض رول اوور کردیا
-
پلاسٹک کی بوتلیں جمع کرائیں اور 1000 روپے انعام پائیں، لاہوریوں کیلئے نئی آفر آگئی
-
حکمرانوں کو کہنا چاہتا ہوں قبلہ درست کرلیں ورنہ ایک ہفتے میں اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، مولانا فضل الرحمان
-
اسرائیل نے فلسطینیوں کو شمالی غزہ کے بعض حصوں سے نکل جانے کا حکم دے دیا
-
پسماندہ معاشرے اور ان کے حنوط شدہ ہیروز
-
شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی
-
میونخ سے الپس تک کا ریل رابطہ منقطع، سیاح اور مقامی باشندے پریشان
-
اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
پاکستان کی کرپٹو پالیسی: سوال زیادہ، جواب کم
-
سوشل میڈیا پر لینڈ کروزر میں جنازہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل
-
ہزاروں انتہائی امیر جرمن باشندوں کی تعداداور دولت میں مزید اضافہ
-
بھارت: شری گُنڈیچا مندر کے قریب بھگدڑ، تین ہلاک، بارہ سے زائد زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.