سرگودھا میرا اپنا شہر ہے، میں اسے مثالی شہر بنانا چاہتا ہوں،سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ

جمعرات 17 اپریل 2025 15:42

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) سرگودھا میرا شہر ہے اسے مثالی کینٹ بنانا چاہتا ہوں، یونیورسٹی روڈ کے تمام تاجر کنٹونمنٹ بورڈ کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا ارسلان حیدرنے نے بطور مہمان خصوصی صدرانجمن تاجران یونیورسٹی روڈ جواد خرم وڑائچ کی زیر صدارت تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا۔

شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنکا کہنا تھا کہ سرگودھا میرا اپنا شہر ہے میں اسے سرگودھا کے شاہینوں اور تاجروں کے تعاون سے مثالی بنانا چاہتا ہوں ۔ تقریب میں صدر انجمنِ تاجران یونیورسٹی روڈ جواد خرم وڑائچ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے سی ای او کینٹ بورڈ ارسلان حیدرکو تاجروں کے مسائل سے آگاہ کیا اور تاجروں کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میزبانی کے فرائض سینئر ٹی وی اینکر پرسن طارق عزیز مہر نے سر انجام دیئے۔ تقریب میں تاجرنمائندگان، برینڈ مینجر، بیکری اونر، ریسٹورنٹ اونر اور تنظیم کے نمائندگان سمیت اوورسیز پاکستانیوں اور دیگر کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے تقریب کے شرکاء کو فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاء کی صفائی اور معیار بارے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سی ای او کینٹ ارسلان حیدر نے شرکاء کی جانب سے سوالات کے جوابات دیئے اور تاجروں کے مسائل کے ازالہ کے لیے موقع پر احکامات بھی جاری کیئے تقریب کے کامیاب انعقاد پر تاجران اور کینٹ بورڈ کے ذمہ داران نے انجمن تاجران کے صدر جواد خرم کی اس کاوش کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :