شاپنگ بیگ پر پابندی سے 10لاکھ افراد متاثر ہو جائیں گے، ندیم احمد خان

2019 کے نوٹیفکیشن اور 2014 کے قانون کے مطابق کام کرنے کی اجازت دی جائے ،عامر قاضی

جمعرات 17 اپریل 2025 17:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)آل کراچی پلاسٹک بیگ مینوفیکچرنگ اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ندیم احمد خان ، نائب صدر محمد عامر قاضی ، جنرل سیکرٹری ملک ایاز ، محمد یاسین ، شہریار خان ، ساجد بیلی ، مرشد چوہان و دیگر نے کہا کہ سندھ میں شاپنگ بیگ پر پابندی سے 10لاکھ افراد متاثر ہو جائیں گے ، 2019 کے نوٹیفکیشن اور 2014 کے قانون کے مطابق کام کرنے کی اجازت دی جائے ، وزیراعلی سندھ سے اپیل ہے کہ شاپنگ بیگ پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ۔

(جاری ہے)

حکومت فوری ایسوسی ایشن سے مزاکرات کا آغاز کرے ۔ 2019 کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد سے شہر کے مسائل کو حل کر سکتے ہیں ، شاپنگ بیگ انڈسٹری لاکھوں ٹن انڈسٹریل ویسٹ کو ری سائیکل کرکے گاربیج بیگ بناتی ہے ۔ شاپنگ بیگ کی پابندی سے اسمگلنگ شدہ شاپنگ بیگ کو فروغ ملے گا ۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور سندھ حکومت پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔ لاکھوں افراد کو بیروزگار ہونے سے بچایا جائے ۔ شاپنگ بیگ انڈسٹری لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہے ۔