فیصل آباد،ڈکیتی کی کال پر نہ پہنچنے والا تھانیدار قانون کے شکنجے میں آ گیا

جمعرات 17 اپریل 2025 21:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2025ء)ڈکیتی کی کال پر نہ پہنچنے والا تھانیدار قانون کے شکنجے میں آ گیا۔ جڑانوالہ پولیس نے پولیس آرڈر 155سی کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ سب انسپکٹر ارسلان باری نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ نواحی گائوںمیں ڈکیتی کی واردات کی کال ریسکیو15پر موصول ہوئی اور اے ایس آئی راشد حمید نے کال سننے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنا گوارا نہ کیا اور نہ ہی واردات کے بارے میں کوئی جواب دیا۔

بعد ازاں اس کی افسران کی طرف سے اس کو 15پر واردات کی کال بارے باز پرس کی تو وہ کوئی معقول جواب نہ دے سکا۔ جس پر ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرنے پر مذکورہ تھانیدار راشد حمید کے خلاف اپنے ہی تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :