پاکستان کو اس وقت اصولوں اور نظام کی ضرورت ہے،اسد عمر

پاکستان دنیا سے کٹ چکا ہے، افریقی ممالک کانفرنس میں شامل ہیں، ہم نہیں،مضبوط مقامی حکومت کے بغیر عوامی مسائل کا حل ممکن نہیں، پاکستان جیسے کثیر النسلی ملک کو آئینی جمہوریت کے تحت چلنا ہوگا، سابق وزیر کا خطاب

جمعرات 17 اپریل 2025 23:15

پاکستان کو اس وقت اصولوں اور نظام کی ضرورت ہے،اسد عمر
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)سابق وفاقی وزیرخزانہ اسد عمرنے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت اصولوں اور نظام کی ضرورت ہے،پاکستان دنیا سے کٹ چکا ہے، افریقی ممالک کانفرنس میں شامل ہیں، ہم نہیں،مضبوط مقامی حکومت کے بغیر عوامی مسائل کا حل ممکن نہیں، پاکستان جیسے کثیر النسلی ملک کو آئینی جمہوریت کے تحت چلنا ہوگا۔

لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ پاکستان کو اس وقت اصولوں اور نظام کی ضرورت ہے، پاکستان دنیا سے کٹ چکا ہے، افریقی ممالک کانفرنس میں شامل ہیں، ہم نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان بہترین جغرافیائی پوزیشن پر ہے، باڈرز کو کمرشل طور پر استعمال کریں ، یہ صلح حدیبیہ کا وقت ہے، نہ کہ فتح مکہ کا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنی جڑوں سے جٴْڑ کر ہی ترقی کرنی ہے ، جب تک تمام لسانی اکائیاں شامل نہیں ہوں گی، پاکستان کامیاب نہیں ہو سکتا ۔

سابق وزیر نے کہاکہ پاکستان کی کامیابی سیاسی استحکام سے جٴْڑی ہے ، امریکا کی 250 سال پرانی سیاسی ویلیو ہے ۔ اسد عمر نے کہاکہ امریکا سیاسی نظام کی بدولت دنیا پر اثرانداز ہے، پارلیمان کی بالادستی سب سے اہم ہے، سیاسی جماعتوں کو یہیں حل تلاش کرنا ہوگا ۔ اسد عمر نے کہاکہ پاکستان کے لیے مائیکرو اکنامکس پروگرام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ،سرمایہ کاری کے لیے واضح اور شفاف انڈسٹریل پالیسی ضروری ہے ۔

سابق وزیر نے کہاکہ پاکستان کی ناکامی کی بڑی وجہ سوچ میں وقت کے ساتھ تبدیلی نہ آنا ہے ، مضبوط مقامی حکومت کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا ۔اسد عمر نے کہاکہ پاکستان کو آئینی جمہوریت کے اصولوں پر چلنا ہوگا ، سیاسی پولرائزیشن نے عدلیہ کو بھی تقسیم کر دیا ہے ۔ سابق وزیر نے کہاکہ مضبوط پارلیمان کے بغیر جمہوریت پنپ نہیں سکتی ، پاکستان کے لیے ایک مضبوط مائیکرو اکنامک پروگرام وقت کی ضرورت ہے۔

اسد عمر نے کہاکہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے واضح اور شفاف صنعتی پالیسی ضروری ہے، وقت کے ساتھ سوچ میں تبدیلی نہ آنا پاکستان کی ناکامی کی وجہ ہے۔ سابق وزیر نے کہاکہ مضبوط مقامی حکومت کے بغیر عوامی مسائل کا حل ممکن نہیں، پاکستان جیسے کثیر النسلی ملک کو آئینی جمہوریت کے تحت چلنا ہوگا