سرکاری افسران عوام کے خادم بنیں ،عوامی منصوبے بر وقت مکمل کئے جائیں، کمشنر لورالائی ڈویژن

جمعرات 17 اپریل 2025 20:00

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیر صدارت تمام سرکاری محکموں کے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ آ فسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی لورا لائی نور علی کاکڑ ، ایس ای سی اینڈ ڈبلیو روڈز جہانزیب خان ، ایس ای سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ عبدالرازق ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ساجد نعیم ، کمزرویٹر جنگلات محمد امین مینگل ، ایس ای ایریگیشن نصر اللہ خان ، ڈویژنل ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی شراف لدین و دیگر آ فسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں افسران کی سٹیشن پر موجودگی ، ترقیاتی منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل و دیگر ایشوز زیر بحث لائے گئے ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر سی اینڈ ڈبلیو روڈز جہانزیب خان نے اس موقع پر بتایا کہ لورالائی ضلع میں اس وقت 102 آ ن گوئنگ سکیمات ہیں اس کے علاوہ 20 نئی سکیمات بھی ہیں جن کا ابھی ٹینڈر ہونے والا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نےکہاکہ لورالائی سنجاوی روڈ پر کام تیزی سے جاری ہیں اسے جلد مکمل کیا جائے گا ، کنگری ٹو موسیٰ خیل سڑک پر بھی کام جاری ہیں ۔

دکی ٹو چمالنگ روڈ ایک بڑا پروجیکٹ ہے جس پر سکورٹی ایشو ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر دکی سے رابطہ کیا گیا ہے اس مسئلہ کو حل کیا جائے گا۔ ایس ای سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ عبدالرازق نے بھی ضلع کمپلکس دکی ، مختلف اضلاع میں سپورٹس کمپلیکس و دیگر منصوبوں کی تفصیلات بتائیں ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے شرکاء سے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کررہی ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی جلد اور معیاری تکمیل پر یقین رکھتی ہے کسی کو بھی جاری ترقیاتی کام میں رکاوٹ پیدا کرنے اجازت نہیں اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو سٹیشن پر موجودگی اور عوامی مسائل کے حل ہر توجہ دینے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :