لیبر گورننس میں شفافیت، ہم آہنگی کیلئے تمام صوبائی حکومتیں مربوط اور معیاری لیبر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم تشکیل دیں‘سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

U2025-26 کے لیے NAP-BHR کے نفاذی منصوبے کی منظوری

جمعرات 17 اپریل 2025 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2025ء)وزیرِ انسانی حقوق سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے تمام صوبائی حکومتوں پر زور دیاہے کہ وہ تجربات اور بہترین طریقہ کار سے استفادہ کرتے ہوئے ایک مربوط اور معیاری لیبر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایل ایم آئی ایس) تشکیل دیں، تاکہ لیبر گورننس میں شفافیت، ہم آہنگی اور مؤثر رابطہ فروغ پا سکے جبکہ وزارتِ انسانی حقوق نے کاروبار اور انسانی حقوق کے قومی عملی منصوبے (NAP-BHR) سے متعلق پانچواں بین الوزارتی و بین الصوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا۔

وزارتِ انسانی حقوق نے نیشنل ٹریننگ پروگرام تیار کیا تاکہ حکومتی و نجی اداروں میں NAP-BHR کے بارے میں آگاہی بڑھائی جا سکے۔2025-26 کے لیے NAP-BHR کے نفاذی منصوبے کی منظوری دی گئی، جس میں مالی شفافیت اور انصاف تک رسائی پر زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کان کنی کے شعبے میں حفاظتی اقدامات کی کمی کو اجاگر کیا، خاص طور پر کانوں کے تحفظ کے حوالے سے۔

وزیرِ انسانی حقوق نے تمام صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ تجربات اور بہترین طریقہ کار سے استفادہ کرتے ہوئے ایک مربوط اور معیاری لیبر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (LMIS) تشکیل دیں، تاکہ لیبر گورننس میں شفافیت، ہم آہنگی اور مؤثر رابطہ فروغ پا سکے۔ وزیر انسانی حقوق نے پالیسی اور عمل درآمد کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے مربوط قومی ردِعمل کی ضرورت پر زور دیا، اور کہا کہ مائنز ایکٹ 1923 اور دیگر مزدور قوانین کے باوجود ان پر عملدرآمد کمزور ہے، جس میں بین الاقوامی اصولوں سے ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

وزیرِ انسانی حقوق نے کان کنی کے شعبے میں کارکنوں کی حفاظت، خاص طور پر کوئلے کی کانوں میں، کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جن میں معائنہ کے نظام، ہنگامی اقدامات، اور آجر کی جواب دہی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :