مقبوضہ کشمیر : کشمیری نوجوان نے سیاحوں کو ڈل جھیل میں ڈوبنے سے بچا لیا

جمعرات 17 اپریل 2025 21:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کشمیری نوجوانوں نے ڈل جھیل میں ایک سیاح خاندان کو ڈوبنے سے بچالیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کشمیریوں کے ایک گروپ نے سیاح خاندان ڈل جھیل میں اس وقت ڈوبنے سے بچایا جب ان کا شکارا(کشتی) تیز ہوائوں کے باعث الٹ گئی ۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔جس میں تیز ہوائوں کے باعث شکارے کو الٹتے ہوئے اور کشمیری نوجوانوں کو سیاحوں کو بچاتے ہوئے دکھایاگیاہے۔ شکار ا الٹنے کے بعد وہاں موجود کشمیری نوجوان تیزی سے ان کی مدد کیلئے پہنچے اور انہوں نے سیاحوں کو جھیل سے باہر نکالا۔