پوٹھوہار سرکل میں ایسٹر تہوار کے موقع پر گرجا گھروں کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس

جمعرات 17 اپریل 2025 22:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) راولپنڈی کے پوٹھوہار سرکل میں ایسٹر تہوار کے موقع پر گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لئے ایس پی طلحہ ولی کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔جمعرات کو منعقدہ اجلاس میں اجلاس میں چرچ ہائے کے پاسٹرز اور ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ ایسٹر اور گڈ فرائی ڈے کے موقع پر گرجا گھروں میں آنے والے شرکاء کو مکمل چیکنگ کر کے داخل ہونے دیا جائے گا،چرچز میں عبادت کی جگہ مناسب روشنی کا انتظام ہونا چاہئے، اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں، آتش بازی اورہوائی فائرنگ پر حکومت کی طرف سے پابندی عائد ہے جس کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

آخر میں شرکاء نے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :