سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 4 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا

بہادری سے لڑتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی باسط شہید ہوگئے، ہلاک خوارج دہشتگردوں کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 اپریل 2025 22:06

سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 4 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل ..
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 17 اپریل 2025ء ) سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران چار خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے 4 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی باسط نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، 23سالہ شہید باسط صدیقی کا تعلق ضلع اٹک سے ہے۔

ہلاک خوارج دہشتگردوں کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے۔ سکیورٹی فورسز کا علاقے میں خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔