ٹرمپ کی جانب سے سکالر شپ معطل کرنے کے بعد بائیڈن ہارورڈ یونیورسٹی پہنچ گئے

جمعہ 18 اپریل 2025 13:20

ٹرمپ کی جانب سے سکالر شپ معطل کرنے کے بعد بائیڈن ہارورڈ یونیورسٹی پہنچ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے آئیوی لیگ یونیورسٹی کے لیے مختص کردہ 2 بلین ڈالر کی وفاقی فنڈنگ منجمد کرنے کے بعد سابق صدر جو بائیڈن نے ہارورڈ کینیڈی سکول کے طلبہ سے ایک غیر رسمی لیکچر میں بات کی، وہ اپنے دیرینہ مشیر مائیک ڈونیلن کی دعوت پر ہارورڈ گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونیلون اس موسم بہار میں یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹکس کے نو ساتھیوں میں سے ایک رہے اور وہ بائیڈن کی 2020 کی مہم کے چیف سٹریٹجسٹ تھے۔ انہوں نے صدارت کے پہلے تین سالوں کے دوران بائیڈن کے سینئر مشیر کے طور پر کام کیا اور ان کی دوبارہ انتخابی مہم کو آسان بنانے میں مدد کی تھی۔

متعلقہ عنوان :