پونچھ، کٹھوعہ اضلاع میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں

جمعہ 18 اپریل 2025 13:33

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) بھارت کےغیرقانونی طورپر زیرتسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی پونچھ اور کٹھوعہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پیر کی شام ایک حملے کے بعد ضلع پونچھ کے علاقے لسانہ سوان کوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی جو تاحال جاری ہے ۔بھارتی فوج اور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکار علاقے میں مشترکہ آپریشن کررہے ہیں۔بھارتی فوجیوں کی ضلع کٹھوعہ کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔فورسز کے اہلکار دونوں اضلاع کے دیہات اور جنگلات میں سراغرساں کتوں اورفوجی گاڑیوں کا استعمال کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :