سی آر پی ایف مقبوضہ کشمیرمیں نئی کوبرا بٹالین تعینات کرے گی،گیانیندر پرتاپ سنگھ

جمعہ 18 اپریل 2025 13:35

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) بھارت کے غیرقانونی طورپر زیرتسلط جموں وکشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر اپنے وحشیانہ مظالم کاسلسلہ مزید تیز کرنے کیلئے بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس مقبوضہ علاقے میں ایک نئی کمانڈو بٹالین فار ریزولوٹ ایکشن (کوبرا)تعینات کرے گی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل گیانیندر پرتاپ سنگھ نے مدھیہ پردیش کے شہر نیمچ میں فورس کے 86ویں یوم تاسیس کے موقع پر کہا ہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کی ہدایت پر قائم کی جانے والی کوبرا یونٹ کوجموں اور وادی کشمیر دونوں کے جنگل کے علاقوں میں تعینات کیا جائیگا۔

2008-09 میں اپنی تشکیل کے بعد سے یہ 11ویں کوبرا بٹالین ہو گی ۔ 2023میں کئی کوبرا کمپنیوں نے وادی کشمیر میں تربیت حاصل کی تھی لیکن انہیں تعینات نہیں کیا گیاتھا۔کوبرا کمانڈوز جنگل میں جنگ اور گوریلا حکمت عملی کی تربیت حاصل کرتے ہیں اور جدید ہتھیاروں، مواصلاتی اور نگرانی کے آلات سے لیس ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :