اسرائیلی بمباری سے دونوں بازوں سے محروم بچے کی تصویرنے ورلڈ پریس فوٹوایوارڈ جیت لیا

جمعہ 18 اپریل 2025 13:38

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)9 سالہ فلسطینی بچہ جو دسمبر 2023 میں اسرائیل کے جبری انخلا کے حکم کے تحت بے گھر ہوا تھا اور پھر بمباری میں اس کے دونوں بازو کٹ گئے تھے، اس کی تصویر بنانے والے فوٹوگرافر نے عالمی سطح کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بچہ شدید زخمی حالت میں علاج کے لیے دوحا بھجوایا گیا تھا ، جس کی تصویر نے 2025 کا 'ورلڈ پریس فوٹو آف دی ایئر ایوارڈ' جیتا ہے۔

فوٹو آف دی ایئرکا ایوارڈ جیتنے والا غزہ کا رہائشی فوٹوگرافر ثمر ابو ایلوف 'نیو یارک ٹائمز' کے لیے کام کرتا ہے اور اس نے یہ تصویر پچھلے سال بنائی تھی۔ جب اسرائیلی حملے کے نتیجے میں اس فلسطینی بچے کا ایک بازو مکمل کٹ گیا تھا اور دوسرا بری طرح مسخ ہوگیا تھا جس کے بعد اسے علاج کے لیے دوحا منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :