سعودی عرب،نجی شعبہ میں صحت کے چار پیشوں میں سعودائزیشن کی شرح بڑھا دی گئی

جمعہ 18 اپریل 2025 13:38

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)سعودی عرب میں انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے وزارت صحت کے ساتھ شراکت میں نجی شعبے میں صحت کی دیکھ بھال کے چار پیشوں کے لیے سعودائزیشن کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

اعلان کے مطابق 17 اپریل کو پروگرام کا نفاذ ہوگیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ لیبر مارکیٹ میں قومی ٹیلنٹ کی شرکت کو بڑھانے اور مملکت بھر میں مرد و خواتین شہریوں کے لیے محنت اور صحت کے شعبے کی تبدیلی کے پروگرام کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے دونوں وزارتوں کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :