اسرائیل کی طرف راکٹ باری کا الزام،لبنانی اور فلسطینی شہری گرفتار

جمعہ 18 اپریل 2025 13:39

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)لبنانی آرمی انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ ان افراد کے ایک گروپ کے بارے میں اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے جن پر اردن کے ایک سیل کو مدد فراہم کرنے اور جنوبی لبنان میں شمالی اللیطانی سے اسرائیل کی طرف راکٹ داغنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بیروت کے طارق الجدید محلے میں مقیم ایک لبنانی نوجوان کو گرفتار کرلیا جو حماس کے ساتھ تعاون کر رہا تھا۔ اس شخص کا نام سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ظاہر نہیں کیا گیا۔ ساتھ ہی صیدا میں ایک فلسطینی نوجوان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ معلوم ہوا کہ وہ چار دیگر فلسطینیوں کے ساتھ راکٹ داغنے میں ملوث تھا۔

متعلقہ عنوان :