امریکا، خرگوش کی ٹکرکے باعث یونائٹیڈ ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

جمعہ 18 اپریل 2025 13:39

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)امریکہ کی یونائیٹڈ ایئرلائنز کے ایک طیارے کو انجن میں آگ لگنے کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق مطابق طیارے کے انجن میں آگ ٹیک آف کے فورا بعد نظر آئی اور بظاہر اس کی وجہ رن پر ایک خرگوش بنا ہے۔

(جاری ہے)

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی ریکارڈنگز کے مطابق فلائٹ یو اے 2325 نے ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی اور اس نے ایڈمنٹن جانا تھا جب اچانک اس کے انجن نے آگ پکڑ لیایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بظاہر جہاز کے انجن میں اڑان بھرتے وقت رن وے پر دوڑتا ایک خرگوش پھنس گیا تھا جس کے باعث آگ لگی۔

متعلقہ عنوان :