
جامعہ زرعیہ فیصل آبادوملتان اور آسٹریلیا کے تعاون سے پہلی باربہترین پیداواری صلاحیت کی ہائبرڈ گندم کی لائنیں تیارکی جارہی ہیں،ڈاکٹر ذوالفقار
جمعہ 18 اپریل 2025 13:42
(جاری ہے)
اس موقع پر پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کے سائنسدان ڈاکٹر محمد کاشف، ڈاکٹر رضوانہ مقبول، ڈاکٹر عمیرہ سحر رانا، ڈاکٹر راحیلہ رحمان، محمد فرحان اور محمد اویس بھی موجود تھے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ ہائبرڈ گندم کی تیاری کیلئے اسے مقامی لائنزمیں ٹیسٹ کیا جا رہا ہے جس کے ٹھوس نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کیونکہ یہ ترقی یافتہ دنیا کے مقابلے بہت کم ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے ہائبرڈ گندم کے تحقیقی کام پر بھی روشنی ڈالی۔یونیورسٹی کے گندم کے دیگر اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب سیڈ کونسل نے حال ہی میں زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکی تیار کردہ خشک سالی اور گرمی کو برداشت کرنے والی گندم کی نئی قسم چناب پاستا24 کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے واشنگٹن سٹیٹ یونیورسٹی کے تعاون سے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزاحمت رکھنے والی گندم کی لائنز تیار کی ہیں۔ ڈاکٹر ساجد علی نے کہا کہ سمٹ کا عالمی گندم پروگرام زیادہ پیداوار کی حامل، غذائیت سے بھرپور، بیماری اور آب و ہوا سے مزاحمت رکھنے والی گندم کی لائنز کیلئے تمام ممکنہ کاوشیں عمل میں لا رہا ہے تاکہ فی ایکڑ پیداوار کے خواب کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے گندم کی پاکستان کی پہلی ہائبرڈ لائنز تیار کرنے پر یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہا۔مزید زراعت کی خبریں
-
وزیر اعلیٰ پنجاب گندم سپورٹ پروگرام کے تحت صوبہ بھر کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز کی مفت فراہمی کا عمل جاری ہے،سید عاشق حسین کرمانی
-
مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات میں اپریل کے دوران 11.57 فیصد اضافہ ہوا
-
انٹر نیشنل بکرا بچھڑا و اونٹ میلہ، لاہور کے 257کلوگرام وزنی بکرے کی پہلی پوزیشن
-
3 لاکھ روپے فی کلو فروخت ہونے والے آم کی کراچی میں بھی پیداوار شروع
-
کس طرح فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دیہی پنجاب کے پھلوں کے کاشتکاروں کو تباہ کر رہی ہے
-
ایس ایم تنویر سرپرست اعلی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں پری بجٹ میٹنگ آف سٹینڈنگ کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی) کا اجلاس
-
دھان کے کاشتکار چاول کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں ،ڈائریکٹر زراعت
-
پاکستان میں آم کی کاشت کا رقبہ 159000 ہیکٹر، پیداوار 1844000 ٹن سے تجاوز کرگئی
-
پنجاب آم کی مجموعی قومی پیداوار میں 70فیصد ، سندھ 29اور خیبر پختونخوا ایک فیصد شراکت دار ہے،وحید احمد
-
کھاد کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.13 فیصد اضافہ
-
کھاد کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.13 فیصد اضافہ
-
وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ اسکیم کے دوسرے مرحلے کی رجسٹریشن کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.