پولیس خدمت مرکز بکھر اور بیداری آرگنائزیشن کے اشتراک سے تھل یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

جمعہ 18 اپریل 2025 14:10

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایات پر پولیس خدمت مرکز بھکر اور بیداری آرگنائزیشن کے اشتراک سے تھل یونیورسٹی بھکر میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں خواتین کےحقوق ، تحفظ کو یقینی بنانے اور سٹریٹ حراسمنٹ کے حوالے سے انچارج خدمت مرکز اینڈ تحفظ مرکز بھکر عصمت اللہ سب انسپکٹر نےآگاہی لیکچر دیاجہاں خواتین میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ویمن سیفٹی ایپ ، اینٹی ویمن ہراسمنٹ ایند وائلنس سیل سے متعلق آگاہی دی گئی۔

اس کے علاوہ خواتین کو ویمن سیفٹی ایپ کی افادیت، استعمال کے طریقہ کار، ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ کار سے متعلق آگاہی دی۔پولیس کے ساتھ ساتھ بیداری آرگنائزیشن جہاں خواتین کے حقوق اور تحفظ کے حوالے سے کام کر رہی ہے اسکے متعلق بھی آگاہی دی گئی۔\378

متعلقہ عنوان :